ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ اداکارہ کترینہ کیف کواپنے بیٹے کی دلہن بنانے کی خواہشمند ہیں۔سلمان خان کی شادی کا ناصرف ان کے گھروالوں بلکہ مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظارہے، سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی بھی ہرماں کی طرح خواہش ہے کہ ان کے بیٹے کے سر پرجلد سہرا سجے اور وہ چاہتی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف ان کی بہو بنے۔سلمان خان کی ماں کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں، کترینہ جب بھی سلمان کے گھر جاتی ہیں ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں حالانکہ کترینہ اورسلمان خان میں اس سے قبل دوریاں آچکی ہیں اورکترینہ نے سلمان کو چھوڑ کر رنبیر کے ساتھ رہنا شروع کردیا تھا لیکن سلمیٰ خان کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں اور وہ اب بھی انہیں اپنی بہو بنانا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ صرف سلمیٰ خان نہیں بلکہ سلمان خان کے مداح بھی یہی چاہتے ہیں کہ کترینہ سلمان خان کی دلہن بنے۔سلمان خان اپنی ماں کا خواب پورا کرتے ہیں یا نہیں یہ تووقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال انہیں اپنی ماں کی خواہش کے برعکس شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ کئی انٹرویوزمیں کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔