تازہ تر ین

امام الحق اپنی ناقص پرفارمنس پر جواز تراشنے لگے

جوہانسبرگ( آن لائن ) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے جنو بی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی ناکامی کا ملبہ ”پچ“ پر ڈال دیا۔ سیریز ہارنے کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے اور جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ امام الحق کاکہنا تھا کہ اوپنرزکوہمیشہ جنوبی افریقہ میں مسئلہ ہوتا ہے، باﺅنسرزکامسئلہ حل کرلیا ہے تاہم اب آف سٹمپ پردشواری کا سامنا کررہا ہوں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی یہاں خوفزدہ ہوکر نہیں کھیل رہاہے ،ہم اس ٹورکے لیے 2 ماہ سے بہت محنت کررہے تھے، ہماری ٹیم دونوں میچوں کی دوسری اننگزمیں اچھا کھیلی ہے۔تیسرے ٹیسٹ کی پچ کے حوالے سے امام الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ کودیکھا ہے ،تیسرے ٹیسٹ کی پچ اچھی لگ رہی ہے،آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے بھرپورمحنت کریں گے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہونے لگے ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے 23سالہ بھتیجے نے آئر لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر دوسری اننگز میں 74رنز کی عمد ہ اننگز کھیلی تھی اور آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی76رنز سکور کیے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کی بیٹنگ فارم کو گرہن لگ گیا ہے ،نوجوان اوپنر نے اپنی آخری 9ٹیسٹ اننگز میں8،6،0،57،9،22،9،6اور27 رنز سمیت 16کی اوسط سے 144رنز سکور کیے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv