تازہ تر ین

لوٹ کے بدھو گھر کو آئے ، زعیم قادری کی ن لیگ واپسی ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زعیم قادری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی نون لیگ میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ قائد پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اگر آصف علی زرداری کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو زعیم کے ساتھ کیوں نہیں۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں عظمی قادری کا کہنا تھا کہ اگر جوتے پالش کرنے ہوتے تو آج یہ نوبت نہیں آتی، اگر ان کے شوہر کو پارٹی میں ان کے وقار کے مطابق مقام نہیں دیا جاتا تو کوئی ان کے گھر آنے کی کوشش نہ کرے۔ اہلیہ زعیم قادری نے کہا کلثوم نواز کے جنازے کے موقع پر نواز شریف زعیم کو فیملی ایریا میں لے گئے اور کہا آپ اپنی والدہ کو لحد میں اتاریں۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے فون کیا، جبکہ شہباز شریف بھی گھر آنا چاہتے تھے، شہباز شریف نے مجھے اسمبلی رکنیت کا حلف لینے کا بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی رکنیت کسی کا احسان نہیں، ہماری قربانیاں بہت زیادہ ہیں، 14ماہ کے بچے کو لے کر پارٹی کے لیے جدوجہد کرتی رہی۔ عظمی قادری کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو بڑے بھائی زعیم قادری کی عزت کرنی چاہیئے، عزت کرنی ہے تو ٹھیک، نہیں تو کوئی ہمارے گھرنہ آئے۔ اہلیہ زعیم قادری نے بتایا مریم نواز نے فون کر کے کہا کہ امی ابو پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب حکومت کی ترجمانی کرنے والے زعیم قادری دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں نون لیگ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv