تازہ تر ین

لاہور پولیس پیدل ہو گئی ، پٹرول کی فراہمی 4 روز سے بند ، 22 تھانوں ، 10 سرکلز پر مشتمل سب سے بڑے ڈویژن میں گاڑیاں بند

لاہور (شعیب بھٹی) لاہور پولیس پیدل ہوگئی، افسران کی عدم توجہ یا فنڈز کی کمی سے ”سٹی ڈویژن“ کے تھانے پیٹرول کی فراہمی سے گزشتہ 4روز سے محروم، گشت پر جانے والی گاڑیاں تھانوں میں کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ جو گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر پٹرولنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں عام شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بن چکی ہیں۔ واضح رہے کہ رولز کے مطابق ایک گا ڑی کو ایک دن کا 10سے 14لیٹر پیٹرول مہیا کیا جا تا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دار الحکومت میں 6ڈویژن پر مشتمل 37سرکلز ہیں جس میں 85تھانہ واقعہ ہیں۔ شہر میں آبادی کے لحاظ اور تھانوں کی حدود میں سے بڑی ”ڈویژن“ سٹی ڈویژن ہے جس میں22تھانے جو 10 سرکلز پر مشتمل ہیں اور مذکورہ ڈویژن کا شمار شہر میں سب سے بڑی ڈویژن میں ہوتا ہے۔ معلوم ہواہے کہ اس ڈویژن میں اسلام پورہ سرکل میں تھانہ اسلام پورہ، تھانہ نیو انارکلی، لوئر مال سرکل میں، تھانہ لوئر مال، تھانہ داتا دربار، تھانہ بھاٹی گیٹ، ٹبی سٹی سرکل میں تھانہ ٹبی سٹی، تھانہ مستی گیٹ، تھانہ یکی گیٹ، رنگ محل سرکل، تھانہ رنگ محل، تھانہ لوہاری گیٹ، نولکھا سرکل میں تھانہ نولکھا، تھانہ اکبری گیٹ، شفیق آباد سرکل میں تھانہ شفیق آباد، تھانہ راوی روڈ، گوالمنڈی سرکل میں تھانہ گوالمنڈی، تھانہ موچی گیٹ، شاہدرہ سرکل میں تھانہ شاہدرہ، تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن، بادامی باغ سرکل میں تھانہ بادامی باغ، تھانہ لاری اڈا، مصری شاہ سرکل میں تھانہ مصری شاہ، تھانہ شاد باغ شامل ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ مذکورہ تمام تھانوں کو گزشتہ چار روز پیٹرول کی فراہمی معطل ہے، جس کی وجہ پی ایس او کو عدم ادائیگی بتائی جارہی ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ سٹی ڈویژن پر مشتمل گشت پر جانے والی گاڑیاں تھانوں میں کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ جو گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر پٹرولنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں عام شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بنی ہوئی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے سٹی ڈویژن کے حدود کے لحا ظ سے بڑے تھانوں میں مکمل گشت نہ ہونے کی وجہ سے جرائم بڑھ رہا ہے اور چوروں ڈاکوﺅں کو شہریوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی مل گئی ہے۔ دوسری جانب ایس پی ہیڈ کواٹر سیدکرار شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتاےا کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ سٹی ڈویژن کو پیٹرول مہیا کیوں نہیں کیا جا رہا ہے، مزید میں انکوائر ی کر لیتا ہوں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv