کوپن ہیگن(ویب ڈیسک) ڈنمارک میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔خبر ایجسنی کے مطابق حادثہ دو جزائر کے درمیان پ±ل پر پیش آیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔مقامی وقت کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آیا اور اس وقت ٹرین میں 131 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بہت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور مال بردار گاڑی کی بوگی کی چھت اڑ کر مخالف سمت سے آنے والی مسافر ریل گاڑی کو جا لگی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ مشرقی اور مغربی ڈنمارک کے درمیان 18 کلومیٹر طویل یہ ریلوے پل مرکزی جزیرے زی لینڈ کو قریبی جزیرے ف±ونَین سے ملاتا ہے۔