تازہ تر ین

دوسرا سیمی فائنل ٹاکرا،بنگلہ دیش نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

برمنگھم(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگال ٹائیگرزکی بیٹنگ جاری ہے اور142 رنز پر اس کے 2 کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کربنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی توبلیو شرٹس کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں ملی جب سومیا سرکاربغیر کوئی رنز بنائے بھنویشور کمار کی گیند کلین بولڈ ہوگئے۔31 رنز پر بھارت کو دوسری کامبی ملی جب جارح موڈ میں نظر آنے والے شبیر رحمان 19 رنزبنا کر کیچ آو¿ٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی بھنویشورکمار نے حاصل کی۔کیویز کو گروپ میچ میں شاندار شکست دینے کے بعد بنگال ٹایئگرز کے حوصلے بلند ہیں جب کہ بلو شرٹس کافی محتاط اور کسی بھی قسم کی سہل پسندی کا شکار نہیں ہونا چاہتے، انھیں بنگلہ دیش ماضی قریب میں اپنے ملک میں ون ڈے سیریز میں شکست دے چکا جبکہ بھارتی ٹیم ابھی تک 2007 کے ورلڈ کپ میں بنگال ٹائیگرز سے شکست کو بھی نہیں بھول پائی، اس کی وجہ سے پہلے ہی راو¿نڈ میں اسے اپنا سامان باندھنا پڑگیا تھا، اس ٹیم کے چار ممبرز مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم اور تمیم اقبال موجودہ ٹیم میں بھی شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv