تازہ تر ین

شادی کی پیشلش کا انوکھا طریقہ ،کیا آپ بھی ایسا ہی کریں گے

لاہور(خصوصی رپورٹ)شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے نوجوان کو کچھ انوکھا کرنے کا سوجھا۔ نوجوان نے اپنی دوست کو طیارے میں سیر کرائی اور انجن کی خرابی کا بہانہ بناکر شادی کی پیشکش کردی ۔انٹونی بورڈگنن نامی نوجوان نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کیلئے سینکڑوں فٹ بلند مقام کا انتخاب کیا اور ہوائی جہاز کے انجن خراب ہونے کا کہہ کر پہلے تو دوست کو ڈرایا اور کہا کہ وہ چیک لسٹ چیک کرے ۔ابتدا میں اس کی دوست کیتھرین ویرہم خوف زدہ ہوئی اور پھر چیک لسٹ پڑھنا شروع کی جس میں شادی کی پیشکش پر وہ حیران رہ گئی ۔ خوف اور خوشی کے ملے جلے تاثرات کیساتھ اس نے شادی کیلئے ہاں کہہ دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv