تازہ تر ین
order

صدر کیخلاف مواخذہ ،سنگین الزامات سے سیاسی کھلبلی میں اضافہ ہو گیا

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 200ارکان کانگریس نے صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 166ارکان کانگریس اور 30سنیٹرز نے وفاقی عدالت میں دائرکردہ مقدمے میں صدر ڈونلڈٹرمپ پر آئین کی خلاف ورزی اور غیرملکی حکومتوں سے رقوم لینے کا الزام لگایا ہے۔ امریکی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں منتخب اراکین کا کسی بھی صدر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ دوسری جانب امریکی کانگریس کے 200ڈیموکریٹس ارکان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے رکن ایل گرین اور کیلیفورنیا کے رکن برڈ شرمن نے امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کرنے کا اعلان کا ہے۔ شرمن نے ٹرمپ کے مواخذے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے بارے میں عدلیہ کی منصفانہ تحقیقات پر پابندی اور بعض دیگر جرائم کے بارے میں ٹرمپ کا مواخذہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کے خلاف دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کانگریس کی اجازت کے بغیر اپنی کمپنیوں کے ذریعے غیرملکی حکومتوں سے پیسے وصول کر کے آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ رکن کانگریس جان کونیرز نے کہا کہ کم از کم 25ممالک کے ساتھ معاملات میں صدر ٹرمپ کے مفادات کا تصادم نظر آتا ہے اور وہ بظاہر صدارت کو اپنی دولت میں اضافے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاﺅس کا مو¿قف ہے کہ صدر ٹرمپ کے کاروباری مفادات سے آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔
امریکی صدر مقدمہ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv