ممبئی: (ویب ڈیسک )فلم باہو بلی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار پربھاس نے باہوبلی2 کی غیر معولی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا کر 80 کروڑ روپے کردیا۔بھارتی تاریخ کی کامیاب ترین فلم باہوبلی 2 نے بھارتی سینما کی تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں،فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار پربھاس باہو بلی 2 کی غیر معمولی کامیابی کے بعد راتوں رات سپر اسٹار بن گئے ہیں اوربالی ووڈ کے بڑے بڑے ہدایت کار ان کے ساتھ فلم بنانے کے خواہشمند ہیں، انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھاکراپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس نے ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 80 کروڑ روپے کردیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر فلم پروڈیوسرز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں توان کی ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔80 کروڑ معاوضے کے ساتھ پربھاس کا شمار بالی ووڈ خانز میں ہوگیا ہے جو ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں میں لیتے ہیں اور اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹتے، فلمساز انہیں یہ معاوضہ دینے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ فلمیں بالی ووڈ خانز کے نام پر بکتی ہیں اور لوگ اپنے پسندیدہ ادکاروں کو دیکھنے کیلئے سینما آتے ہیں۔باہو بلی 2 کی شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے اداکار پربھاس کا اپنے معاوضے میں اضافہ کرنا کھ ایسا غلط بھی نہیں کیونکہ وہ اپنی فلم کی کامیابی کے بعد بھارت کے پسندیدہ ترین اداکاروں میں شامل ہوگئے ہیں۔