تازہ تر ین

وینس کو انڈین ویلزمیںاپ سیٹ شکست

انڈین ویلز (اے پی پی) روسی ٹینس سٹار ایلینا ویسنینا فرانس کی کرسٹینا ملاڈینوویک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں روسی ٹینس سٹار ایلینا ویسنینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی وینس ولیمز کو 6-2، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کی کرسٹینا ملاڈینوویک نے سخت مقابلے کے بعد ڈنمارک کی کرولین وزنائیکی کو 3-6، 7-6(7-4) اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv