تازہ تر ین

لارڈ نذیر کو 72 گھنٹوں کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک ) برطانوی ہاو¿س آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر کو 72 گھنٹوں کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لندن سے پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا جس کے بعد فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد 72 گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دی۔جس کے بعد لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ حکومتی اعلان کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈ پر پاکستان داخلے کی اجازت ہے، اس کے باوجود کئی گھنٹے روکنا زیادتی ہے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا سول سروس اور گورنمنٹ کے بیان میں تضاد نظر آتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ایسے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہئیے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv