لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے نجم سیٹھی کو اسپاٹ فکسنگ کا ماہر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے نجم سیٹھی نے پی سی بی میں قدم رکھا ہے تب سے جوئے کی خبریں گرم ہیں۔ علیم خان پی ایس ایل میں ہونےوالی اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر نجم سیٹھی پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے۔ الیکشن ہو یا کرکٹ نجم سیٹھی اسپاٹ فکسنگ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کے چئیر مین کو مشورہ دیا کہ وہ نجم سیٹھی کو بورڈ سے الگ کریں۔ علیم خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے بے تحاشا پیار کرتی ہے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے کرکٹ کے ساتھ پاکستان کی بھی بدنامی ہو رہی ہے۔ کرکٹرز کو چاہیے کہ وہ عوام کے جزبات کا احترام کریں اور ملک کی عزت کو عزیز جانیں۔