لاہور(آئی این پی)دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں کےلئے قومی ٹیم کا کیمپ ختم ہو گیا ہے۔ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی ۔ ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں ختم ہو گیا۔ ، سات روزہ کیمپ کے آخری روز ہ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ کی ، ویسٹ انڈیز روانگی کے لئے قومی کھلاڑی 19 مارچ کی رات کو کراچی میں دوبارہ جمع ہوں گے ۔ جہاں سے 20 مارچ کو ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی ،دورے میں قومی ٹیم چار ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔