تازہ تر ین

برازیل کی جیل میں ‘قاتل’ حسینہ نے سالانہ مقابلہ حسن جیت لیا

رِیو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک)برازیل کے شہر رِیو ڈی جنیرو میں خواتین کی ایک جیل میں 13ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قتل کے جرم میں جیل کاٹتی ایک حسینہ نے جیت لیا۔مس ٹلاویرا بروس 2018 کے اس مقابلے میں منشیات فروشی، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً 100 خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی۔حتمی مرحلے تک پہنچنے والی 10 خواتین پر سبقت لے جاتے ہوئے قتل کرنے کے جرم میں قید Veronica Veroneنے یہ مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا خطاب حاصل کیا۔اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزارتِ سماجی بہبود و انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خوبصورتی، معلومات عامہ اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے رویے کی بنیاد پر جانچا گیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv