اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی تین ایڈیشنز میں کوئی بھی فرنچائز ایک دھیلا منافع کمانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے اگر صورتحال میں اگلے چند برسوں میں بہتری نہ آئی تو اس بات کے امکانات ہیں کہ پی ایس ایل فرنچائزز دیوالیہ ہوسکتی ہیںتاہم فرنچائز مالکان کو امید ہے کہ چوتھے سال نشریاتی حقوق سے ہونے والی آمدنی کا معقول حصہ فرنچائز کو ملے گا، حکومت سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ دے گی جس کے بعد ان کے نقصان میں کچھ کمی ہوسکے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیکس معاملات کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرسے مذاکرات کئے ¾ انہیں امید ہے کہ ٹیکس میں اگر چھوٹ مل جاتی ہے تو ان کے نقصان میں کمی آئے گی اور نئے فنانشل ماڈل سے فرنچائز مالکان کے مسائل کم ہوں گے۔اگر ٹیکس سے چھوٹ نہیں ملتی تو فرنچائز دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار نشریاتی حقوق فروخت کرنے کیلئے ٹینڈر جمعے کو طلب کئے جارہے ہیں۔ ابتدائی تین سالوں میں پی سی بی نے مختلف چینلز سے ایئر ٹائم خرید کرٹورنامنٹ کے میچ دکھائے تھے۔پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نشریاتی حقوق فروخت کرنے کیلئے ٹینڈر کھولے جائیں گے۔ چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی اسپورٹس پراپرٹی کمپنی سے سروے کرایا تھا۔سروے کے مطابق تین سال کیلئے نشریاتی حقوق تقریباً 39 ملین ڈالرز میں فروخت ہونے چاہئیں ¾پاکستان کیلئے ٹی وی رائٹس کی ممکنہ قیمت 33 ملین ڈالرز اور بیرون ملک 6 ملین ڈالرز میں فروخت ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی تین سال آمدنی کی رقم سینٹرل پول میں رکھی جس میں سے اخراجات نکال کر آمدنی کا حصہ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ اس سال ٹیموں کو تقریباً 11 لاکھ ڈالرز شیئر ملا ہے جبکہ ٹیموں نے اپنے طور پر اسپانسرشپ اور دیگر ذرائع سے بھی رقم کمائی لیکن ان کے نقصان کا تخمینہ آمدنی سے کئی گنا زیادہ ہے چونکہ اخراجات بہت زیادہ ہیں اس لیے ٹورنامنٹ کے موجودہ ماڈل میں ٹیکس کی مد میں26فیصد ادائیگی سے فرنچائزز کا بھاری نقصان بڑھ رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انڈین پریمیر لیگ کی طرح 10 سال بعد فرنچائز کو منافع آنا شروع ہوجائے گا۔ اس وقت بورڈ نے فرنچائزوں سے 10 سال کیلئے معاہدے کر رکھے ہیں۔ دس سال بعد مارکیٹ ویلیو دیکھ کر فرنچائزوں کے ساتھ نئے معاہدے کئے جائیں گے۔ اس لیے فرنچائزوں کیلئے دس سال بعد بھی صورتحال آسان نہیں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ایک بینک کو تین سال کیلئے ٹائٹل اسپانسر شپ 14اعشاریہ تین ملین ڈالرز میں فروخت کیے ہیں۔ یہ رقم پہلی ڈیل سے تین گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح نئے چیئرمین احسان مانی کو امید ہے کہ ٹی وی رائٹس سے پی سی بی کواچھی ڈیل ملے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2015 میں پاکستان سپر لیگ شروع کرتے وقت پانچ فرنچائز سے دس سال کیلئے 93 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

