دبئی(نیوزایجنسیاں)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بولنگ کی بدولت قومی اسپنر یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی پا کر دسویں نمبر آگئے۔کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کردی۔ اپنی گھومتی گیندوں سے کیوی بلے بازوں کو گھمانے والے یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں آگئے۔باﺅلرز میں پروٹیز پیسرکاگیسورباڈانے انگلش فاسٹ باﺅلر جیمزاینڈرسن نے پہلی پوزیشن چھین لی۔نئی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ربادا، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور پاکستان کے محمد عباس تیسرے نمبر پر ہیں۔بلے بازوں کی فہرست میں اظہر علی تین درجے چھلانگ لگا کر 12 ویں پوزیشن پر آ گئے جب کہ حارث سہیل 33درجہ ترقی پا کر 38 اور کیرئر بیسٹ 147رنز بنانے والے بابر اعظم 63نمبر سے 39پر پہنچ گئے۔ٹیموں کی رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بھارت پہلے،انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 8 وکٹیں لے کر پہلے کیوی ٹیم کو فالو آن کرایا، پھر دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو ٹھکانے لگایا یوں ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لے کر یاسر شاہ نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا، یاسر شاہ نے 184 رنز دے کر 14 وکٹیں سمیٹیں۔ عمران خان نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف لاہور میں 116 رنز دے کر 14 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔یاسر شاہ پاکستان کے پہلے اسپنر ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹوں کا کارنامہ سر انجام دیا، عبدالقادر 1987میں انگلینڈ کے خلاف 13 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تھے اس کے علاوہ پاکستان کے فضل محمود اور وقار یونس بھی 13، تیرہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔اس سے پہلے وقار یونس نے 1990 میں فیصل آباد میں نیوزی لینڈ کی 12 وکٹیں لی تھیں۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

