تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔دارلعلوم اکوڑہ خٹک کے سرپرست اعلیٰ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کوراولپنڈی میں ان کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے چھریوں سے وار کرکے شہید کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کوجلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اورملزمان کی گرفتاری ہرصورت یقینی بنائی جائے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv