لاہور ( نیو ز ا یجنسیا ں ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ نے کہاہے کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ نئے سامنے آنے والے کھلاڑی پاکستان ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں۔محمد حفیظ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل میں سامنے آ نے والے نوجوان کھلاڑی کیمپ کا حصہ رہے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شمولیت حاصل کی۔