تازہ تر ین

جوکووچ کو انڈین ویلز ٹینس اوپن میںاپ سیٹ شکست

انڈین ویلز (اے پی پی) سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ہسپانوی ٹینس کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ سربیا کے نوویک جوکووچ کو 6-4 اور 7-6(7-3) سے ہر اکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی نامور ٹینس سٹار رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv