تازہ تر ین

انڈین ویلز میں فیڈررکے ہاتھوں نڈال کوناکامی کاسامنا

کیلی فورنیا (آئی این پی) انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں راجر فیڈرر نے روایتی حریف رافیل نڈال کو دھول چٹادی ، عالمی نمبر دو نواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست ہو گئی ۔ آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر اور رنر اپ رافیل نڈال ایک بار پھر آمنے سامنے ہوئے۔ ، حریف نڈال کے خلاف سوئس ماسٹر نے شاندار ٹینس کھیلتے ہوئے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا ، راجر فیڈرر نے دوسرا سیٹ بھی چھ تین سے با آسانی جیت کر ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھی۔ایک اور مقابلہ میں عالمی نمبر دو نواک جوکووچ کو چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ، آسٹریلیا کے نک کرگس نے نواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور سات چھ سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv