تازہ تر ین

وہاب کی جگہ رومان رئیس کو قومی سکواڈمیں جگہ مل گئی

لاہور(آئی این پی) پاکستان نے انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فاسٹ بالر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔وہاب ریاض بھارت کےخلاف میچ کے دوران بالنگ کراتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انجری سنگین ہونے کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ابتدائی طور پر وہاب کی جگہ فاسٹ بالر محمد عباس کو چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی افواہیں سامنے آئی تھیں لیکن آج سرفراز احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تمام افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے رومان رئیس کو تیاری کی ہدایت کردی ہے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کیمٹی کی منظوری ملتے ہی وہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv