نیو یارک (ویب ڈیسک)امریکی کمپنی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کے لائیو ایکشن ریمیک کا پہلا ٹیزر آخر کار سامنے آگیا۔اس ٹیزر کو دیکھ کر آپ کو ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم الہ دین ضرور یاد آجائے گی، کیوں کہ اسے اس ہی شاندار انداز میں تیار کیا گیا ہے۔شاندار موسیقی کے ساتھ اس ٹیزر کا آغاز ایک ایسے صحرا اور غار سے ہوتا ہے، جہاں الہ دین کو آخر کار جادوئی چراغ ملے گا۔اس ٹیزر میں ہمیں فلم کے مرکزی اداکار مینا مسعود کی پہلی جھلک دیکھنے کو بھی ملی جو فلم میں الہ دین بنے ہیں۔فلم الہ دین کی ہدایات گائے ریچی دے رہے ہیں، جسے اگلے سال 24 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال شائقین اس فلم کی کاسٹنگ کے اعلان کے بعد کافی مایوس بھی ہوئے تھے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ فلم ساز الہ دین کے لیے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے اداکار کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔تاہم مہینوں سے جاری 2000 آڈیشنز کے بعد گائے ریچی نے فلم میں ایسے اداکاروں کو کاسٹ کیا تھا جن کا جنوبی ایشیا سے کوئی تعلق نہیں۔فلم میں الہ دین کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود ادا کریں گے، برطانوی اداکارہ ناومی سکاٹ فلم میں ‘جاسمین’ بنیں گی، جبکہ ول سمتھ فلم میں ‘جنی’ کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔شائقین نے فلم میں موجود ‘جاسمین’ کے لیے گورے رنگ کی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ بھی درست نہیں سمجھا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈزنی کمپنی اپنی کامیاب کارٹون فلم ‘سنڈریلا’ اور ‘بیوٹی اینڈ دی بیسٹ’ کے لائیو ریمیکس بنا چکی ہے۔کارٹون فلم ‘سنڈریلا’ کا ریمیک 2015 میں جبکہ ‘بیوٹی اینڈ دی بیسٹ’ کا ریمیک 2017 میں ریلیز ہوا۔دونوں ہی فلمیں باکس ا?فس پر کامیاب ہوئیں، جبکہ تجزیہ کاروں نے بھی فلم کو مثبت ردعمل دیا۔