ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا موقع دیں تاکہ وہ سب کچھ کرسکیں جو وہ کرنا چاہتی ہیں۔لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لڑکیوں کو خودمختار بنانے کے عزم کا اظہار کرنے کے لیے ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچپن ہی سے لڑکیوں پر مختلف پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں جیسے زیادہ اچھل کود نہ کرو، تیز آواز میں نہیں بولو، پڑھائی میں کیارکھا ہے، گھر ہی تو سنبھالنا ہے وغیرہ تو اس صورتحال میں لڑکیاں کریں تو کیاکریں؟اس کا جواب بھی انہوں نے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں صرف اپنے دل کی سنیں گی اور وہ سب کریں گی جو وہ کرناچاہتی ہیں۔پریانکا نے یہ ویڈیو بھارت میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے رائج فرسودہ سوچ اور انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے بنائی ہے۔ ویڈیوکے ا?خر میں پریانکا نے تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورا کرنے کا موقع دیں تاکہ ان کا آنے والا کل بہتر ہو۔