اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں اور یہ واحد حکومت ہوگی جو معیشت کو دلدل سے نکالے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئرپارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری، اعظم سواتی، شبلی فراز، علی محمد خان اور عثمان ڈار سمیت دیگرنے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پارٹی رہنماﺅں کو آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی وجوہات بتائیں اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے پارٹی رہنماﺅں کو حکومتی موقف کے دفاع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی موقف درست انداز میں میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عوام کو ہر معاملے پر اعتماد میں لیں ہم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں اور یہ واحد حکومت ہوگی جو معیشت کو دلدل سے نکالے گی۔