کراچی (ویب ڈیسک)عمران عباس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ‘میں کافی عرصے سے یہ خبریں سن رہا ہوں کہ میں جلد ہی اداکاری چھوڑ رہا ہوں، گزارش ہے کہ ان افواہوں پر توجہ نہ دیں‘۔ عمران عباس کا شمار پاکستانی ٹیلی ویڑن کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد سپر ہٹ ڈرامے کیے ہیں، جن میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا ’محبت تم سے نفرت ہے‘ بھی شامل ہے۔عمران عباس نے بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں فلم ’کریچر 3 ڈی‘، ’جانثار‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ شامل ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے بہت جلد شادی کرنے کی نوید بھی سنائی تھی۔