کراچی(ویب ڈیسک)مقامی عدالت نے اپنی 8 ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 12 ستمبر کو کراچی کے علاقے نیپئیر سے ایک 8 ماہ کی بچی فائزہ کی گمشدگی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ کا موقف تھا کہ فائزہ کو کوئی برقع پوش عورت ان کے ہاتھ سے چھین لے کر گئی جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ نے بیان دیا کہ فائزہ کو جنات لے گئے ہیں اور وہ اسے خود واپس کر جائیں گے۔تاہم بچی کی والدہ نے پولیس کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے یہ کہانی خود بنائی ہے۔اس حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں جاری تھیں، جن کا خاتمہ گزشتہ روز ا±س وقت ہوا جب ڈی آئی جی ساو¿تھ جاوید عالم اوڈھو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بچی کو اس کی والدہ نے اپنی رضامندی سے یوسف گوٹھ کے رہائشی عمران نامی ایک شخص کے حوالے کیا تھا جبکہ پولیس کو تفتیش میں گمراہ کرنے کے لیے جنات جیسی باتیں پھیلائی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ماں کا جرم ہے کہ اس نے گھر کے دیگر افراد کو بچی کی حوالگی کے بارے میں نہیں بتایا۔
