کراچی(ّویب ڈیسک)ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 45کروڑ ڈالرز قرض باقاعدہ طور پر منظوری دیدی ہے جس کے مطابق چھوٹے مالیاتی اداروں کو 30 کروڑ ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے ورلڈ بینک نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم مختص کی ہے ، قرض میں ملنے والی 5 کروڑ ڈالرز کی رقم سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کی جائے گی۔