Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • Demos
  • Buy Now
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

امریکا نےامداد نہیں کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم روکی ہے، وزیرخارجہ

adminBy adminستمبر 2, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا نے امداد نہیں بلکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی وہ رقم روکی ہے جو پاکستان دہشتگردی کے خلاف خرچ کرچکا ہے۔اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ دفاع کے 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ آرہے ہیں، کوشش ہوگی کی باہمی عزت و احترام کا رشتہ قائم کرتے ہوئے تعلقات کو بہتر بنائیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات تقریباً معطل ہیں، گزشتہ حکومت کی صورتحال یہ تھی کہ کسی لیول پرانگیجمنٹ نہیں ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، امریکا امداد نہیں بلکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ڈالرز دے رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، کوشش ہوگی کہ پاک امریکا تعلقات کو بہتر کروں، امریکی وزیر خارجہ سے نئے رشتے پر بات ہوگی اور ان کی خدمت میں اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکاسے گفت و شنید ہی نہیں ہورہی تھی،ایک تعطل تھا، یہ ایک نئی اوپننگ ہمارے سامنے آرہی ہے، ہمارا عزم ہے کہ خطے اور دنیا کو دہشتگردی سے پاک کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے رقم مدد کیلئے نہیں کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں دینی تھی، یہ ہمارا پیسہ ہے،ہم نے خرچ کیا ہے، یہ پیسا امن، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ پیسا ہے جو پاکستان نے اپنے وسائل سے خرچ کیا اور امریکا نے ہمیں واپس کرنا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا نےسابق حکومت کے دور سے ہی یہ فنڈ معطل کررکھا ہے، یہ تاثر دینا کہ یہ کیا ہوگیا،یہ کوئی نئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو میں وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی بریفنگ ملکی مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھیں۔

admin

Keep Reading

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں

Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.