تازہ تر ین
veena malik and asad khatak

فنکاروںکا وینا ملک اور اسدکی صلح پر خوشی کا اظہار

لاہور (شوبز ڈیسک) شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکاراﺅں نے اداکارہ وینا ملک اور انکے شوہر اسد خٹک کے درمیان صلح ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام کریڈٹ مولانا طارق جمیل کو جاتا ہے جنہوں نے بڑے اخلاق اور محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میاں بیوی کے درمیان صلح کروا دی ۔ اداکارہ ریما ، میرا ، ماہرہ خان ، زارا اکبر ، مہوش حیات ، دیدار ، ماہ نور ، آفرین پری ، کاجل چوہدری ، خوشبو ، صائمہ خان اور میگا نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایک ہنستا بستا گھر اجڑنے سے بچ گیا ہے ، یہ ایک عظیم عمل تھا جس کا اجر مولانا طارق جمیل کو دنیا اور آخرت میں ضرور ملے گا ۔نہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ میاں بیوی کو مل کر خوشی اور غمی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے ۔ اگر ہم خدا کے احکامات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں تو کبھی بھی خلع جیسے مسائل پیدا نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ مستقبل میں بھی دونوں میاں بیوی ایک اچھی اور کامیاب ازدواجی زندگی بسر کریں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہمیں اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے دوسرے سے معذرت کر لینی چاہیے کیونکہ اس سے آپ کی عزت اور بڑھے گی ۔ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں وینا ملک اور اسد خٹک سمیت ان تمام شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ ہے جن کے تعلق شوبز سے ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv