تازہ تر ین

ایڈم ووجز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میلبورن (اے پی پی) سابق آسٹریلوی کرکٹرز ایڈم ووجز، زیویئر دوہرٹی اور کرس ہارٹلے نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، تینوں کھلاڑیوں نے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے آخری راﺅنڈ میچز سے قبل اس بات کا اعلان کیا۔ 37 سالہ ووجز نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوہرٹی کو ازخود کرکٹ آسٹریلیا نے الوداع کیا تھا، ہارٹلے کو انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کا اعزاز نہ مل سکا۔ اپنے ایک بیان میں ہارٹلے نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن بدقسمتی سے موقع نہ ملا جس کا مجھے ہمیشہ دکھ رہے گا، بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میری کارکردگی بھی پہلے جیسی نہیں رہی اسلئے میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv