تازہ تر ین

رمضان المبارک میں دنیا بھر سے آئے عمر ہ زائرین پر بڑی پابندی عائد

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) مطاف یعنی صحن کعبہ میں ویسے تو ہمیشہ ہی رش رہتاہے تاہم رمضان المبار ک میں دنیا بھر سے آئے عمر ہ زائرین کی وجہ سے رش میں بے پناہ اضافہ ہو جاتاہے۔مگر اس بار اس رش کو کم سے کم کرنے اور مطاف میں طواف کرنے والوں کو بڑی مشکل سے بچانے کے لیے گورنر مکہ شہززادہ خالد الفیصل نے صحن کعبہ میں رمضان المبارک کے دوران نوافل ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی۔اس کے علاوہ کسی کو بھی صحن کعبہ میں اپنے طور پر افطاری لے جانے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔اسکے علاوہ ٹریفک پولیس کی طرف رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں مسجد الحرام کے اطراف میں گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس مقصد کے لیے مکہ مکرمہ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے نو مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ تاکہ عمرہ زائرین کو ہر طرح کی مشکل سے بچایا جا سکے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv