مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مانچسٹر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کے قتل پر بہت دکھی ہوں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔یاد رہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی میں گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے دوران خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔