تازہ تر ین

”مانچسٹر دھماکے “پاکستانی نژاد عینی شاہد خاتون کے سنسنی خیز انکشافات

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونیوالے دھماکے کی عینی شاہد پاکستانی نژاد خاتون علیزے کا کہنا نے واقعے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بچوں کا شو جاری تھا کہ گیٹ پر دھماکا ہوگیا، زور دار دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، ہر طرف خون پھیلا ہوا تھا۔ برطانیہ کے مانچسٹر ارینا میں ہونیوالے دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، واقعے کی عینی شاہد پاکستانی نژاد خاتون علیزے نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کا شو جاری تھا، چھوٹے چھوٹے بچے شریک تھے، آخری گانے پر گیٹ کے قریب دھماکا ہوگیا، ہر طرف دھواں پھیل گیا، زور دار دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کو تسلیاں دے رہی تھی، اس نے بتایا کہ ہر طرف خون نظر آرہا ہے تاہم میں نے اسے کہا کہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ بچوں کو ان کے والدین چھوڑ کر چلے گئے تھے جو شو ختم ہونے کا باہر انتظار کررہے تھے۔ خوفناک دھماکے پر گفتگو کرتے ہوئے علیزے کی آواز بھرا گئی، وہ بولیں کہ یہ بچوں کا شو تھا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا واقعہ ہوجائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv