تازہ تر ین

میں یہ ہرگز نہیں بھلا سکتی ، سنی لیون کا اعتراف

لاہور (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ کی بے باک اداکارہ اور آئٹم گرل سنی لیون کا کہنا ہے کہ اپنے ماضی کو بھلا سکتی ہوں اور نہ ہی بھلانا چاہتی ہوں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران سنی لیون کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ میں انٹری کے بعد مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب بڑی ہوگئی ہوں جب کہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران میں ہر لمحے بہت کچھ سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہوں اور یہ عمل آج بھی جاری ہے۔ اداکارہ سے جب ان کے ماضی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماضی کو مٹا نہیں سکتی ہیں اور نہ ہی ماضی کو مٹانا چاہتی ہیں۔ ماضی کے باعث پہلے تو کوئی ہدایتکار یا پروڈیوسر فلموں میں کاسٹ نہیں کرتا تھا لیکن جب سب کو معلومہوا کہ میں واقعی بالی وڈ کو لیکر سنجیدہ ہوں تو پھر مجھے بھی فلمیں بھی ملنے لگیں۔ شاہ رخ کے ساتھ آئٹم سانگ میں کام پر سنی لیون کا کہنا تھا کہ کنگ خان بہت اچھے انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، جب آپ کسی فنکار کو ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو اس کا احترام مزیدبڑھ جاتا ہے۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ میں فطرتاً شرمیلی اور تنہائی پسند ہوں، زیادہ لوگوں سے ملنا جلنا پسند نہیں۔ لکین شاہ رخ خان نے مجھے نئے لوگوں سے ملنا سیکھایا اور بتایا کہ کس طرح لوگوں میں کھلا ملا جاتا ہے۔ اب تک حاصل ہونے والے تجربے اور فلم رئیس کے دوران میں نے سیکھا کہ لوگوں سے ملاقات کے دوران کس طرح بات چیت کرنی چاہیے۔ سنی لیون جو فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور سنی لیون جو فلموں میں بولڈکردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور سنی لیون کے مداحوں کا بھی یہی خیال ہے کہ وہ ایک بولڈ اداکارہ ہیں۔ سنی لیون نے کہا کہ انہوں نے فلموں میںکسنگ سین (بوسہ کشی) کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔ بالیوڈ میں بحث تھی کہ سنی لیون اب فلموں میں کسنگ سین نہیں کریں گی، تاہم سنی لیون نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھاکہ انہوں نے فلموں کیلئے اپنے عہد نامہ میں بوسے کا منظر نہ کرنے سے متعلق ایک شرط شامل کر رکھی ہے۔ سنی لیون نے کہا کہ یہ کسی بھی طریقے سے صحیح نہیں مجھے نہیں پتہ کہ یہ جھوٹی باتیں کون پھیلا رہا ہے۔سنی نے ٹوئٹر پر اپنے شوہر ڈینیل ویبر کے ساتھ رومانٹک لمحات کو بھی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ اپنی متنازع اور فحش ویڈیوز کی وجہ سے مشہور بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، گوگل سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت بن گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv