تازہ تر ین

50 سال بعد انسان پھر چاند کی جانب ، ناسا کا تاریخی مشن خلا میں روانہ

امریکا کا پچاس سال بعد چاند کی طرف مشن روانہ ہوگیا یہ 10 روزہ مشن خلا بازوں کو چاند کے گرد چکر لگوا کر واپس زمین پر لائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے چاند پر انسانی واپسی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا۔

ناسا کے “آرٹیمس II” (Artemis II) مشن کے تحت چار خلا باز فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے چاند کی جانب روانہ ہو گئے۔

سال 1972 کے اپالو مشن کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انسان زمین کے قریبی مدار سے نکل کر گہرے خلا کے سفر پر نکلا ہے۔

ناسا کے طاقتور ترین راکٹ Space Launch System (SLS) نے مقامی وقت کے مطابق شام 6:24 بجے (پاکستانی وقت صبح 3:24 بجے) اورین خلائی جہاز (Orion Spacecraft) کو لے کر روانہ ہوا، اس مشن میں تین امریکی خلا باز ریڈ وائز مین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور کینیڈا کے جرمی ہینسن شامل ہیں۔

یہ 10 روزہ مشن خلا بازوں کو چاند کے گرد چکر لگوا کر واپس زمین پر لائے گا، خلا باز خلا میں تقریباً 4 لاکھ 6 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔

اگرچہ خلا باز چاند کی سطح پر نہیں اتریں گے، لیکن یہ مشن اورین خلائی جہاز کے لائف سپورٹ سسٹم، نیویگیشن اور گہرے خلا میں انسانی کنٹرول کی صلاحیتوں کا کڑا امتحان ہوگا۔

لانچ کے بعد خلا بازوں نے خلائی جہاز کو دستی طور پر (Manually) چلا کر یہ تجربہ کیا کہ اگر خودکار نظام ناکام ہو جائے تو کیا انسان اسے قابو کر سکتا ہے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے اس لانچ کو چاند پر مستقل انسانی موجودگی کی جانب سنگِ میل قرار دیا ہے، آرٹیمس پروگرام کا مقصد چاند کے قطبِ جنوبی پر اڈہ بنانا ہے جسے مستقبل میں مریخ (Mars) تک پہنچنے کے لیے ایک “اسٹیپنگ اسٹون” کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ناسا کا ہدف 2028 تک انسانوں کو چاند پر اتارنا ہے، جبکہ چین 2030 تک اپنے خلا باز وہاں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اگر آرٹیمس II کامیاب رہا، تو اگلا مرحلہ آرٹیمس III ہوگا، جس میں اسپیس ایکس (SpaceX) کے اسٹار شپ لینڈر کے ذریعے دہائیوں بعد انسان چاند کی مٹی پر قدم رکھے گا۔

ناسا اس پورے مشن کی لائیو اسٹریمنگ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ دنیا بھر کے لوگ انسانی تاریخ کے اس طویل ترین سفر کا حصہ بن سکیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv