Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • Demos
  • Buy Now
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

چین کی تائیوان کے حوالے سے اپنے شہریوں سے جاپان کا سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی اپیل

saqibBy saqibنومبر 15, 2025
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جس سے ایسے سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے جو جاپان کی نئی وزیرِ اعظم کے تائیوان پر  چین کے ممکنہ حملے کے بارے میں  جاری کردہ بیانات  سے پیدا ہوا ہے۔

یہ تناو 7 نومبر کو وزیرِ اعظم سناےٰ تاکائیچی کے بیانات کے بعد  پیدا ہوا، جنہیں عام طور پر اس تاثر کے طور پر لیا گیا کہ تائیوان پر کوئی حملہ — وہ خود مختار جزیرہ جس پر چین دعویٰ کرتا ہے اور جو جاپان کے قریب ترین جزیرے سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ہے — ٹوکیو کے عسکری ردِ عمل کا باعث بن سکتا ہے۔

بیجنگ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے جاپان کے سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

اس کے جواب میں ٹوکیو نے چین کے سفیر کو ایک ’نامناسب‘ آن لائن پوسٹ کے سلسلے میں طلب کیا، جو بعد ازاں ہٹا دی گئی۔

جاپان نے زور دے کر کہا ہے کہ تائیوان کے بارے میں اس کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔

جمعہ کی شب ، جاپان میں چین کے سفارت خانے نے اپنی سرکاری آن لائن ہدایت میں چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سفر ی  منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔

سفارت خانے نے اپنے سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ پر کہا: "حال ہی میں جاپانی رہنماؤں نے تائیوان کے بارے میں کھلے طور پر اشتعال انگیز بیانات دیے ہیں، جنہوں نے عوامی رابطوں کا ماحول بری طرح متاثر کیا ہے۔”

پوسٹ نے خبردار کیا کہ یہ صورتِ حال جاپان میں موجود چینی شہریوں کے نجی تحفظ  اور جانوں کے لیے "اہم خطرات” پیدا کرتی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ : "وزارتِ خارجہ اور جاپان میں چینی سفارت خانہ و قونصل خانوں کی طرف سے چینی شہریوں کو سختی سے یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ وہ قریبی مستقبل میں جاپان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔”

بیجنگ کا موقف ہے کہ تائیوان — جو 1945 تک جاپانی قبضے میں رہا — اس کی سرزمین کا حصہ ہے اور اس نے جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کے آپشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔

saqib

Keep Reading

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا

Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.