تازہ تر ین

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

اداکار عابد کشمیری نے سینکڑوں ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا۔

عابد کشمیری کو 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بازار حسن‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ ان کی مشہور فلموں میں جیتے ہیں شان سے اور آہٹ بھی شامل ہیں۔

ان کے ٹی وی ڈراموں کی بھی ایک طویل فہرست ہے جن میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، ڈرامہ سمندر میں عابد کشمیری کا کردار گلوبادشاہ بہت مقبول ہوا تھا۔
پاک پروردگار مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv