تازہ تر ین

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اداکارہ ریشم کے پیچھے کیوں پڑ گیا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم آج کل سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ سماجی کاموں اور لنگر کے لیے کھانے تیار کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان کے لیے ایک نئی پریشانی لے کر آگئی ، جب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی نظر اس پر پڑ گئی۔

کرینہ کا 24 سال پرانا اسٹائل مغرب میں نیا ٹرینڈ بن گیا

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم نے دو دن پہلے اپنے فیس بک پیج پرایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ لنگر کے لیے کھانا تیار کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے پس منظر میں ایک سیاہ رنگ کی ہونڈا سوک گاڑی اور اس پر لگی نمبر پلیٹ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ نمبر پلیٹ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے نہ بچ سکی۔

فوٹو: سکرین گریب
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں لاہور ریجن ہی کے ڈائریکٹر محمد آصف نے بتایا کہ جب اداکارہ ریشم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی تو اس میں گاڑی پر نظر پڑی تو انہوں نے اس کا نمبر نوٹ کر لیا۔

ہم اکثر اپنے اردگرد گاڑیوں کے نمبر نوٹ کر رہے ہوتے ہیں اور پھر ان نمبرز کو سوفٹ ویئر پر دیکھتے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ گاڑی رجسٹرڈ ہے یا نہیں یا پھر ٹیکس کی ادائیگی ہوئی ہے یا نہیں؟

ڈائریکٹر محمد آصف نے مزید بتایا کہ گاڑی کا ٹوکن ٹیکس 30 جون 2019 تک ہی ادا کیا ہوا تھا اور اس کے بعد کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ ریشم کی گاڑی پر کل 58 ہزار 650 روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔

محکمے کے مطابق جن شہریوں کی گاڑیوں پر ٹیکس واجب الادا ہے انہیں خطوط کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے جس کے بعد اکثر شہری ٹیکس کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مشہور کامیڈین ناصر چنیوٹی کی گاڑی پر بھی کل 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد ٹوکن ٹیکس واجب الادا تھا، جس پر ان کو مطلع کیا گیا تو انہوں نے نمائندے کو گھر بلا کر ٹیکس کی ادائیگی کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv