تازہ تر ین

83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں

  واشنگٹن: امریکا میں ایک 83 سالہ خاتون ہاورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اب تک کی سب سے معمر ترین طالبہ بن گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق میری فاؤلر نامی خاتون نے تقسیم اسناد تقریب می شرکت کی جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا جس کے بعد وہ ہاورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اب تک کی معمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

میری نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ 1959 سے اسکول چھوڑ دینے کے بعد سے میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں گریجویشن مکمل کروں گی۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ میں اسباق کو یاد رکھ سکوں گی بھی یا نہیں۔

میری نے اس سے قبل میپل اسپرنگس بیپٹسٹ بائبل کالج سے بیچلر کی ڈگری اور دو ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں تھی۔

میری نے کہا کہ میں سب سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ دیر کبھی نہیں ہوتی، میں چاہتی ہوں کہ سب کو یہ یقین ہوجائے کہ جب 83 سال کی عورت یہ کرسکتی ہے تو آپ کیوں نہیں؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv