تازہ تر ین

سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔

لاہور میں بھٹو ریفرنس اور تاریخ کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو ریفرنس کے فیصلہ سے ثابت ہو گیا کہ ججوں  کی تعیناتی اور عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے، جس کے بعد تاریخ درست کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کا فیصلہ تاریخی ہے، عدالت نے مطالبہ  تسلیم کیا جو عدالتی قتل ہے، اگر نظام اور تاریخ کو درست کرنا ہے تو عدالتی اصلاحات ہونی چاہئیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی جوڈیشل ریفارمز تھیں، ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی بدلنا ہوگا، پیپلز پارٹی عدالتی اصلاحات کا سفر مکمل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی بحران ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں اگر دوسرے سے بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے مفاہمت کا پیغام  ایک ایسے سیاست دان کو بھیجا جو اپنی ذات سے آگے نہیں سوچتا، یہ نفرت کی سیاست ہے اور اس پیغام کو گالی گلوچ کی نذر کر دیا۔

سمینار میں قرارداد پیش کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دیا جائے اور کرنسی نوٹ پر ان کی تصویر شائع کی جائے۔

سمینار سے سنئیر صحافی سہیل وڑائچ، فہد حسین، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، اعتزاز احسن  سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv