لاہور: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قومی ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے وزیراعظم کی طرف سے ہر کھلاڑی کو دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
ایئرپورٹ پر ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید میمن، سابق کپتان اختر رسول،شہباز سینئر اور مداحوں کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھی۔
رانا مشہود کے مطابق پندرہ مئی کو ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔