لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی سرخ ساڑھی میں قاتلانہ ادائیں مداحوں کو بھا گئیں۔
حال ہی میں خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
مذکورہ تصاویر میں ہانیہ نے سرخ ساڑھی زیب تن کررکھی ہے جبکہ ہلکے میک اپ کے ساتھ کھلی زلفوں میں قاتلانہ ادائیں مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی جبکہ اداکارہ مداحوں کی جانب سے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کے خوب ٹوکرے سمیٹ رہی ہیں۔