تازہ تر ین

فلم میں بابر اعظم کو ‘ناکام بھائی’ کا کردار دوں گی، نتاشا علی

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم میں کپتان بابر اعظم کو ناکام بھائی کا کردار دیں گی۔

حال ہی میں نتاشا علی نے فلم اسٹار بابر علی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سیگمنٹ کے دوران پروگرام کے میزبان رمیز راجہ نے اسکرین پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی تصاویر دکھائیں اور نتاشا علی سے پوچھا کہ اگر وہ اپنی فلم بنائیں گی تو کس کرکٹر کو کونسا کردار دیں گی۔
نتاشا علی نے کہا کہ میں حارث رؤف کو اپنی فلم کا ہیرو بناؤں گی جبکہ کپتان بابر اعظم کو فلم میں ناکام بھائی کا کردار دوں گی۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فلم میں محمد رضوان کو وِلن کا کردار دوں گی اور افتخار احمد کے لیے والد کا کردار ہوگا۔

اُنہوں نے اپنی فلم کی مزید کاسٹ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کو مزاحیہ کردار کے لیے منتخب کروں گی۔

نتاشا علی کی کاسٹ سُن کر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان وِلن نہیں لگتے جس پر اداکارہ نے کہا کہ شاید وہ تصویر میں وِلن لگ رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وِلن خوبصورت بھی ہوتے ہیں، اداکار بابر علی کی مثال ہی لے لیں، یہ پُرکشش ہیں لیکن انہوں نے کئی بار وِلن کا کردار بھی ادا کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv