تازہ تر ین

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آئرش کرکٹ کنٹریکٹ تنازع،کھلاڑیوں کا پرانی تنخواہوں پرکام کرنے سے انکار

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعے کو ہوگاتاہم اس سے قبل آئرش کرکٹ کنٹریکٹ تنازع کا شکار ہو گئی، کرکٹرز نے بورڈ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو رد کردیا، گذشتہ کیلنڈر ایئر کے مارچ میں اختتام کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ کرکٹ آئرلینڈ کو آئی سی سی کی جانب سے زیادہ گرانٹ ملے گی، جس پر آئرش پلیئرز ایسوسی ایشن نے بورڈ کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے کیلیے بات کی، حکام نے بھی مثبت جواب دیا۔اگست میں آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو معلوم ہوا کہ فنڈز میں کتنا اضافہ کیا گیا، اس دوران پلیئرز پرانے کنٹریکٹ کے تحت ہی کھیلتے رہے، کرکٹ آئرلینڈ کو امید تھی کہ آئی سی سی فنڈنگ میں اضافے کی وجہ سے ان کے پاس 1.5 ملین ڈالر اضافی ہوں گے مگر ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز یواے ای میں کھیلنا پڑے گی، اس سے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا، اسی وجہ سے آئرش بورڈ کو 2024 کے بجٹ پر نظرثانی پر مجبور ہونا پڑا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv