تازہ تر ین

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی ارادے پر چین کا اظہار تشویش

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مذاکرات کے باوجود رفح میں زمینی آپریشن کی ہٹ دھرمی تاحال برقرار ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کو ختم کرنے کے لیے رفح کراسنگ پر قبضہ اہم ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس پر فوجی دباؤ بڑھانا لازمی ہے۔

دوسری جانب رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنےکے اسرائیلی ارادے پر چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے اور رفح پر حملے روکے۔

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

ادھر جرمنی نے کہاکہ رفح میں کوئی بھی بڑا آپریشن نہیں ہونا چاہیے، رفح میں موجود 15 لاکھ افراد ایک دم سے غائب نہیں ہو سکتے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ عالمی برادری رفح آپریشن رُکوانےاور امداد بڑھانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھائے، اسرائیلی فوج نے رفح میں حملے کیے، سرکاری عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا اور 50 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے، اس کے علاوہ رفح اور کرم ابو سالم کراسنگ سے غزہ آنے والی امداد بھی روک دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv