ممبئی: گمنامی کی جانب بڑھتے جانے والے بوبی دیول نے فلم اینیمل سے انڈسٹری میں ’’کم بیک‘‘ کیا ہے۔ اس فلم کے گانے ’’جمالِ جمالو‘‘ پر ادکار کے رقص نے فلم بینوں کو ایک بار پھر ان کا کا دیوانہ بنادیا۔
بوبی دیول آج کل بس اپنی فلم اینیمل کی بے مثل کامیابی کی داد سمیٹ رہے ہیں۔ اس فلم نے انھیں انڈسٹری میں پھر سے قدم جمانے کا موقع دیا ہے اور بوبی یہ موقع کسی صورت گنوانا نہیں چاہتے۔
فلم اینیمل کے ایک گانے جمال کودو نے اپنی موسیقی اور اُس پر بوبی دیول کے شاندار رقص سے اب تک مداحوں کو سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ اس گانے میں بوبی دیول سر پر شراب سے بھرے گلاس کو رکھ کر توازن کے ساتھ اسٹیپس کرتے نظر آئے تھے۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر 1988 کی فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ کا ایک کلپ گردش کر رہا ہے۔ یہ کلپ فلم کے گانے ’’ ساسو جی تو نے میری قدر نہ جانی‘‘ کا ہے۔
اس گانے میں ماضی کی خوبرو اداکارہ اور اپنے دور کی بہترین رقاصہ ریکھا کو شراب سے بھرے گلاس کو سر پر رکھ کر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے 38 سال قبل کیے گئے ریکھا کے اس رقص کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اُس دور میں اتنی سہولیات نہیں تھی لیکن اس کے باوجود اداکارہ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اداکارہ ریکھا کا 38 سال قبل کیا گیا رقص