تازہ تر ین

ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم 26 مئی کو پاکستان پہنچے گی، والی بال ٹیم ایونٹ میں چھ ممالک ایکشن میں دکھائی دینگے جبکہ بھارت نے گیارہ مئی سے اسلام آباد میں شروع ہونیوالی سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ آسٹریلین ٹیم نے خود پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جو قومی والی بال ٹیم کیخلاف 28، 29 اور 30 مئی کو اسلام آباد میں میچز کھیلیں گی۔

چوہدری یعقوب نے کہا کہ سینٹرل ایشین والی بال لیگ 11 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، 17 مئی تک کھیلی جانیوالی لیگ میں پاکستان، ترکمانستان، ایران، کرغزستان، سری لنکا، افغانستان مدمقابل ہونگے، بھارت نے ایونٹ میں الیکشن کے باعث شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

انکا مذید کہنا تھا کہ ایشین لیگ میں بھارت کی شرکت کیلئے پرامید تھے لیکن انڈین ٹیم نے ویزوں کیلئے ہائی کمیشن نے رجوع نہیں کیا۔غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد نو مئی کو ہوگی، لیگ کا افتتاحی میچ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان 11 مئی کو ہوگا، پاکستان 12 مئی کو افغانستان، 13 مئی کو کرغزستان، 15 مئی کو سری لنکا، 16 مئی کو ایران سے میچ کھیلے گی۔ سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا فائنل 17 مئی کو کھیلا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv