تازہ تر ین

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔

سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا، اراکین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان، اعظم خان، حارث رؤف اور عرفان خان نیازی کی فٹنس میں بہتری آگئی ہے اور ٹریننگ کررہے ہیں۔

اس موقع سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں زمان اور اسامہ میر ہمارے اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم انکی جگہ حارث رؤف اور حسن علی کی شامل کیا گیا ہے جبکہ آغا سلمان بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا 18 رکنی اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر ، محمد رضوان، محمد عرفان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv