تازہ تر ین

ججز خط: تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی کارروائی پر اعتراضات اٹھا دیئے

تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے مقدمے کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ ججز کے خط کے سنجیدہ معاملے پر سنجیدگی ظاہر نہیں کی جا رہی، ہمیں انصاف نہیں مل رہا توعام شہریوں کوکیسے ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پشاور ہائی کورٹس کے جواب ایک جیسے ہیں، ججز کے خط کے سنجیدہ معاملے پر سنجیدگی ظاہر نہیں کی جا رہی۔

رؤف حسن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن کے قیام کا موقف کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر ابو ذر سلمان نے کہا کہ اگر ملک میں ججوں کو انصاف نہیں مل رہا تو پھر شہریوں کو کیسے انصاف مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ صرف چیف جسٹس کا مسئلہ نہیں بلکہ ہم سب کا مسئلہ ہے، گزشتہ دو برس میں اگر کوئی جج پی ٹی آئی کے لوگوں کو ریلیف دیتا تو اس کی ٹرانسفر ہو جاتا ہے، ججزبتارہے ہیں کہ مداخلت ہورہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv