تازہ تر ین

وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں ملکی داخلی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

وزیر خزانہ دورہ امریکا اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیر داخلہ ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق بھی دی جائے گی۔ نجی ایئر لائن کو غیر ملکی پروازوں کی اجازت دینے بارے فیصلہ بھی ہوگا۔
مکران ڈویژن میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے قیام کی بھی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کی سفارشات کی منظوری بھی دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv